• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء پولیس اور فورس کے بچے ہمارا مستقبل ہیں، ایس ایس پی آپریشنز

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہداء فیملیز اور فورس کی ویلفیئر کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پرنسپل لارنس کالج گھوڑا گلی مری سے ملاقات کی،شہداء پولیس کے بچوں کے ادارہ میں داخلہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے کہا کہ شہداء پولیس اور فورس کے بچے ہمارا مستقبل ہیں جسے تابناک بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید