• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضل بٹ کی زیر صدارت پاکستانی صحافیوں کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

لندن (پ ر) برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس افضل بٹ کی زیرصدارت مغربی لندن میں ہواجس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں صحافیوں پر مقدمات، گرفتاریوں، تشدد کے ذریعے آزادی صحافت کا گلاگھونٹنے کی کوششوں کے خلاف عالمی سطح پر کوششیں کی جائیں گی. اس مقصد کیلئے 14 رکنی جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندگان شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مئی کے مہینے میں پی ایف یو جے کے اشتراک سے لندن میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ عالمی صحافتی تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے ، پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل پربات کی جائے گی۔ کمیٹی کے ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا کہ برطانوی نژاد پاکستانی صحافی پی ایف یو جے کی کال پر برطانیہ میں تمام جمہوری راستے اختیار کرتے ہوئے پاکستانی صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ اجلاس میں صحافیوں کی ٹرولنگ، جان کی دھمکیوں اور کردار کشی کے حوالے سے بھی متحد ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ افضل بٹ نے صحافیوں کےاتحاد کو اچھی خبر قرار دیتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید