• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں کی مکمل کفالت کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بچوں کی مکمل کفالت کا حکم جاری کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا اچانک دورہ کیا اور کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو گھریلو تشدد کا شکار بچوں پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے مزید کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو گھریلو تشدد کا شکار بچوں پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی ہے، عمر جہانگیر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کو رہائش و تعلیم کی مکمل سہولیات فراہم کررہا ہے، ڈپٹی کمشنر کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد پر ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر اور ادارے میں رہائش پذیر بچوں نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے،ڈپٹی کمشنر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
ملتان سے مزید