• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت آٹا پوائنٹس پرجعلسازی سے آٹے کے تھیلے حاصل کرنے والے 7 افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مفت آٹا پوائنٹس پرجعلسازی سے آٹے کے تھیلے حاصل کرنے والے 7 افراد گرفتار کرلیے، اس موقع پر ملزمان سے درجنوں سرکاری تھیلے برآمد کرلیے گئے،ملزمان سادہ لوح شہریوں کے شناختی کارڈز حاصل کرکے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کررہےتھے جس پر تمام ملزم حوالات بند کرکے مقدمات درج کرادیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بتایا کہ شام لاٹ گراؤنڈ ،مدنی چوک اور ولایت حسین کالج پوائنٹس پر نوسرباز پکڑے گئے ہیں ، ولایت حسین کالج معصوم شاہ روڈ پر فری آٹے کے پوائنٹ پر لوگوں سے نوسر بازی کر کے ان کے شناختی کارڈز پر مفت آٹا حاصل کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا ، دو رکنی گروہ شہریوں سے شناختی کارڈ اکٹھے کر کے مفت آٹا لے کر رفو چکر ہو جاتا تھا ، عوامی شکایات پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نوسر بازوں مظہر حسین اور اعجاز حسین کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، دونوں نوسر بازوں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ لوہاری گیٹ کو درخواست دے دی گئی ہے ، جس میں نوسر بازی ، دھوکہ دہی زیر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید