• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہرے قتل کے ملزم کو دو بار سزائے موت، 15 لاکھ جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد وقاص کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 8اپریل تک ملتوی کا حکم دیا ہے، دوہرے قتل میں ملوث ملزم محمد اکرام حسین عرف عنصر کو دو بار سزائے موت اور ایک بار عمر قید کی سزا، 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم نے دو خواتین کو قتل کیا تھا،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ،شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد منظور،فاضل عدالت نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون نسیم کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید