• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ، خانیوال میں عوامی شکایات کا ازالہ کردیا، لوکل گورنمنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر )محکمہ لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب نے شہر سلطان مظفر گڑھ، یونین کونسل 77 ملتان اور فرید کوٹ خانیوال میں عوامی شکایات کا ازالہ کردیا ہے۔تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں مرکزی سڑک سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی شکایت کی گئی تھی جبکہ یونین کونسل 77 ملتان میں کوڑا کرکٹ کے انبار کی نشاندھی کی گئی تھی۔اسی طرح فرید کوٹ خانیوال میں بلاک سیوریج ڈرین کا مسلہ حل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ایڈیشنل سیکرٹری ساوتھ پنجاب محمد فاروق ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے پوری طرح متحرک ہے اور عوام کی طرف سے ارسال کی گئی درخواستوں پر بروقت کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنیوالی شکایات کابھی نوٹس لیا جاتا ہے اور تمام شکایات کا ڈیٹا تیار کیا جاتا ہے اور درخواست گزار کے اطمینان تک شکایات کو فالو کیا جاتا ہے۔ محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ عوام کی دہلیز پر انکے مسائل کاحل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا نصب العین ہے۔
ملتان سے مزید