• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی آپریشنز کا مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران نے شہر کے مختلف مفت آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے سیکیورٹی، آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی نے آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ مفت آٹا پرامن طور پر تقسیم کروایا جا رہا ہے،تمام شہری نظم و ضبط کے ساتھ اور پرامن طور پر آٹا وصول کر رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز نے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا وزٹ کریں اور اس دوران نظم و ضبط کو یقینی بنائیں اور پرامن طور پر آٹا تقسیم کروائیں، انہوں نے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کی مدد کریں، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔  
ملتان سے مزید