• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومیں بموں سے نہیں بداخلاقی، کرپشن، اور ناانصافی سے تباہ ہوتی ہیں، فائق شاہ

پشاور ( آن لائن ) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ قومیں بموں سے نہیں بداخلاقی، کرپشن، اور ناانصافی سے تباہ ہوتی ہیں، ہمارے سیاسی اور آمرانہ حکومتوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جھوٹ، بداخلاقی اور ناانصافی کا چلتا پھرتا نمونہ ہیں یہی وجہ ہے کہ چاروں صوبوں میں نفرتوں کا بازار گرم ہے اور اشرافیہ اقتدار اور طاقت کے حصول کیلئے باہم دست و گریباں ہے، لوگ آٹے کے تھیلے کے پیچھے جانیں ضائع کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کو خبر تک نہیں، گلگت بلتستان اور کشمیر سے لیکر کراچی تک کھلی ناانصافی، اختیارات کا جھگڑا اور معاشی و معاشرتی ناانصافی ہے، بیانات اور تقاریر میں اخلاقی اقدار کو پامال کر دیا گیا ہے، بچے بچے میں نفرت اور بیزاری آچکی ہے کسی کو آئین اور قانون کی پروا نہیں ہے، قانون صرف ایک کتاب کا نام ہے عمل اور انصاف زیرو ہے، پورا نظام شخصیات کا غلام ہے اس سے نکلنے کیلئے ʼʼآئین و قانونʼʼ کی تحریک کی ضرورت ہے جو عوام کو اختیار لٹائے کہاں ہیں پاسبان آئین و جمہوریت؟ عوام داد رسی کیلئے کس عدالت میں مقدمہ پیش کریں؟ حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا ۔امن ترقی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ انصاف اور حقیقی جمہوریت کیلئے برابری کے اصولوں پر انتخابات کروائے جائیں جس میں دولت، دھونس، اور طاقت کے استعمال پر پابندی ہو، ملک کو انصاف کے پاس داروں کی ضرورت ہے امن ترقی پارٹی انصاف اور عوامی اختیار کیلئے سیاسی شعور اجاگر کر رہی ہے۔
پشاور سے مزید