• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع لینے والوں کوگرفتار کیا جائے، ابراہیم حسن مراد

لاہور (خصوصی رپورٹر)نگران حکومت پنجاب میں پرائس کنٹرول کے لئے سرگرم، وزیر بلدیات ابرا ہیم حسن مراد نے روزمرہ ضرورت کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز صوبے میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ابراھیم مراد نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔پرائس کنٹرول کے لئے دکانوں پر چھاپے بھی مارے جائیں گے۔ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے علاؤہ انہیں گرفتار بھی کر لیا جائے گا اور ان کی دکانیں سر بمہر کر دی جائیں گی۔
لاہور سے مزید