• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ملک کی تقدیربدلی جاسکتی ہے، سیکرٹری صنعت وتجارت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے گورنمنٹ ٹریننگ کالج علامہ اقبال ٹائون کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہےسیکرٹری صنعت و تجارت نے 1928ء میں قائم ہونے والے اس ادارے کے مختلف کلاس رومز، کنٹین، بسیں، کھیل کے میدان، پلے ایریا اور ڈسپلے سنٹرز کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے ہدایت کی کہ ادارے کے پرنسپل اور ٹیوٹا کی انتظامیہ کلاس رومز میں وائٹ واش کرائے اور صفائی کو بہتر بنائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز کیاجائے۔
لاہور سے مزید