• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر چترال میں مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے، ڈی سی

پشاور (جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے مختلف تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے شناختی کارڈ کی سکیننگ سے آٹا فراہمی تک کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے آٹے کے وزن کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آٹے کے حصول کے لئے آئے ہوئے خواتین حضرات سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے آٹے کے حصول کے لئے تشریف لائے ہوئے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مفت آٹا باقاعدہ سکیننگ کے بعد تمام مستحقین کو ملے گا اور اس عمل سے زیادہ سے ذیادہ لوگ مستفید ہونگے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے جملہ شہریوں کو یقین دلایا کہ ضلع بھر میں شہریوں کو منظم اور باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی جاری رہے گی۔
پشاور سے مزید