لوٹن ( شہزاد علی ) کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش میں کامیابی بالآخر عمران خان کے قدم چومے گی ، عمران خان، قائد اعظمؒ کے خوابوں کی تعبیر ہیں، وہی ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،اوورسیز پاکستانی اور کشمیری صرف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، باقی سب رہنما اور جماعتوں کو عوام متعدد بار آزما چکے ہیں، حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی صورت میں قائد اعظمؒ کے خوابوں کی تعبیر دکھائی دے رہی ہے، عمران خان وڈیرہ شاہی اور جاگیر داری نظام کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے، وہ سرمایہ دارانہ نظام پر ضرب لگانے کیلئے تیار نظر آتا ہے،آج پاکستان کے 80فیصد نوجوان عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے استحصالی ٹولے کے گٹھ جوڑ کے خلاف عمران خان کی دلیرانہ لیڈر شپ میں جمع ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں جو بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال دیکھ رہے ہیں یہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں، عوام میں انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، آج پاکستان کی سیاست کا نظریہ بدل گیا ہے وہ نام نہاد سیاسی عناصرجنہوں نے پاکستان کے دامن کو بار بار داغ دار کیا، آج عمران خان کی سیاسی قوت کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں اور اب چور دروازے سے اقتدار پر چمٹے رہنا چاہتے ہیں، اسی لیے الیکشن سے راہ فرار تلاش کیا جا رہا ہے۔