کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یو بی ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد جاوید اقبال کو تین سال کیلئے صدر اور سی ای او مقرر کر دیا،بینک کے کمپنی سیکرٹری کی جانب سے پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بینک کے موجودہ صدر شہزاد جی دادا نے اپنے 3سال مکمل ہونے کے بعدذاتی وجوہات کی بنیاد پر مزید فرائض سرانجام دینے سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث بورڈ آف ڈائریکٹر نے شہزاد دادا کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی معذرت قبول کر کے محمد جاوید اقبال کو تین سال کی مدت کے لئے بینک کا صدر اور سی ای او مقرر کر دیا ہے جاوید اقبال 14 دسمبر 2022 سے UBL کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ہیں۔ "وہ بورڈ رسک اینڈ کمپلائنس کمیٹی (BRCC) کے چیئرمین اور بورڈ ہیومن ریسورس اینڈ کمپنسیشن کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔ (HRCC)۔ ان کے پاس بینکنگ کا دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے انہوں نے ایمریٹس بینک انٹرنیشنل (PJSC)پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ساتھ اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، پاکستان سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا اور امریکا میں (CFA) انسٹی ٹیوٹ سے اپنے چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (CFA) کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول، یو ایس سے ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا ہے۔