کراچی (اسد ابن حسن) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایویشن (GACA) نے مسلسل پاکستانی ایئر لائنز کی عمرہ فلائٹوں میں تاخیر کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک سخت مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پہ حالات درست نہیں کیے گئے تو ایئر لائنز پر جرمانے بھی عائد کرنا شروع کر دیئے جائینگے۔