• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر رپورٹ جاری کردی، بھارت پر تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بھارت سمیت اپنے یورپی اتحادیوں کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق اس رپورٹ میں اسرائیل اور ایل سلواڈور سمیت دیگر اتحادی ممالک کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ غزہ میں انسانی حقوق سے متعلق اسرائیل کے ہاتھوں جاری خلاف ورزیوں کو بھی صرف نظر کیا گیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق بھارت میں ماورائے عدالت قتل،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا آؤٹ لیٹس کو ہراساں کیا گیا، بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔امریکا نے رپورٹ میں بتایا کہ مغربی یورپ میں انسانی حقوق کی صورتحال انٹرنیٹ ضابطوں کے باعث مزید خراب ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید