• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق حب ڈیم سے کراچی اور بلوچستان کا پانی کوٹہ بڑھائے، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئی کینال سے یومیہ 100 ملین گیلن پانی حاصل کیا جائیگا پرانی کینال کی مرمت کا کام جاری ہے اوردسمبر تک حب ڈیم سے 200 ایم جی ڈی پانی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر مکمل کر لی جائیگی، وفاقی حکومت حب ڈیم سے کراچی اور بلوچستان کے کا کوٹہ بڑھائے تاکہ کراچی کے شہریوں کو ڈیم سے روزانہ 140 ملین گیلن اضافی پانی فراہم کیا جا سکے۔وہ بدھ کونئی حب کینال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئی حب کینال سے کراچی میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید