• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت میں رواں ماہ معمول سے زیادہ گرمی کی پیش گوئی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جب کہ دونوں ممالک میں مئی کے آخر میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمیکی شدت کم ہوسکتی ہے۔عالمی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی ابتدا اور وسط میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مغربی ہوائیں شمالی افغانستان، شمالی پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا باعث بنتی ہیں۔جیسن نکولس نے کہا ہے کہ سری لنکا اور جنوبی بھارت میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔

ملک بھر سے سے مزید