• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، بسوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گوادر کے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے مسافر بسوں میں ایرانی تیل کی مکمل روک تھام کیلئے کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر تربت ،گوادر کے مسافر برادر بسوں کو ایرانی تیل کی کراچی ترسیل پر مکمل پاپندی عائد کر کے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسافر بسوں کے مالکان کی جانب سے کئی سال سے انسانی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے جس کے باعث درجنوں قیمتی انسانی زندگیاں ضائع ہو چکی ہیں انہوں نے کوسٹل ہائی وے پولیس پر بھتہ خوری کا الزام عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منفی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے پولیس برکت حسین کھوسہ ایس پی خورشید احمد بلوچ اور دیگر افسران اور اہلکاروں کی جانب سے آئندہ بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔ انہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید