• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحب زادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ مرحوم ارشد اقبال نیازی سچے عاشق رسول ﷺتھے، وہ جمعیت علمائے پاکستان کے عظیم سپاہی اور اپنے محبوب و قائد انقلاب علامہ شاہاحمد نورانی صدیقیؒ سے عقیدت رکھتے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ممبر مرکزی مجلس شوری ارشد اقبال نیازی مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خانقاہ حامدیہ پر منعقدہ دعائیہ تقریب و تعزیتی ریفرنس میں خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر دیگرعمائدین و اکابرین شہر محمد یونس غازی، مفتی محمد اسلم فیضی، سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری، مختیاراحمد راٹھور، ملک عمران یوسف،الحاج اشرف قریشی، راؤمحمد عارف رضوی نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ملتان سے مزید