لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نےکہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو وفاقی کابینہ نے مسترد کر کے آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے عبوری ضمانت کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئین و قانون کی بالا دستی کے بغیر 23کروڑ عوام کے ملک کا نظام نہیں چل سکتا، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات لاہور اویس یونس نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی تھی سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے جس پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں تحریک انصاف کے سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں میاں محمد اکرم عثمان ملک ظہیر عباس کھوکھر ندیم بارا نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔