• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے پھر وزیراعظم قربان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ن لیگ نے ایک بار پھر وزیراعظم کو قربان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

 ماہر قانون شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ کرچکی ہے اور کون بیورو کریٹ ہوگا جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کریگا؟حکومت کے پاس کوئی آپشن موجود نہیں ہے، سینئر صحافی عادل شاہ زیب نے کہا الیکشن مقررہ وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے اس پر عدالت میں بات نہیں ہوئی۔فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اس پر رپورٹ پر کوئی سوال جواب نہیں ہوا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس رپورٹ کی اہمیت کو سمجھا نہیں گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کو بتائیں کہ انھیں کب ، کب پیسے درکار ہیں۔اسی طرح ہمیں وزرات دفاع بتائیں گی کہ ان کی پاس کتنی فورس دستیاب ہے اور کب کب وہ ہمیں دے سکتے ہیں!

 سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، جس کو عدالت نے ردکردیا گیا کیونکہ الیکشن 90 روز میں ہی ہونے چاہیے .

 حکومت جو تمام بحث کررہی ہے وہ سیاسی نعروں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

ماہر قانون شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سماعت میں کورٹ نے تین سوال کئے پہلا سوال یہ تھا کہ کیا الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی سے الیکشن کی تاریخ دے؟ سب نے کہا نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید