• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورپولیس کیا کارنامے کرتی ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ،عدالت نے 19 اپریل کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجھے معلوم ہے کہ لاہور پولیس کیا کارنامے انجام دے رہی ہے سائلین کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلئے دوبارہ درخواست دائر کرنا پڑتی ہے عدالت کو اپنے ہی حکم پر عمل درآمد کیلئے دوبارہ کارروائی کرنا پڑتی ہے پولیس عدالت اور سائل کا وقت ضائع کرتی ہے آج تک جتنے ہائیکورٹ کی جانب سے احکامات جاری ہوئے ان کی رپورٹ پیش کریں۔
لاہور سے مزید