کوئٹہ( این این آئی) ریلوے کے مالی خسارے میں ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ڈویژن میں ریلوے ملازمین تنخواہوں میں تاخیر کا شکار ہیں، عام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کی تاخیر ہے جبکہ ریلوے کے گیٹ کیپروں کو تین ماہ سے تنخواہیں ہی نہیں ملی ہیں ۔ پاکستان ریلویز کا کوئٹہ ڈویژن پچھلے کافی عرصے سے مالی بحران کا شکار ہے پہلے کورونا کی وجہ سے یہاں سے چلنے والی ٹرینیں بند رہیں پھر گزشتہ سال مون سوں بارشوں کے دوران ہرک پل ٹوٹنے سے کوئٹہ ٹرین آپریشن غیر فعال ہے ایک ٹرین جعفر ایکسپریس کو اندورن ملک کیلئے چلایا جارہا ہے اس صورتحال کی وجہ سے بلوچستان میں ریلویز کا خسارہ بڑھ رہا جس کی وجہ سے کوئٹہ ڈویژن میں عام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں ایک سے ڈیڈھ ماہ کی تاخیر ہے جبکہ ریلوے کے گیٹ کیپروں کو تین ماہ سے تنخواہیں ہی نہیں ملی ہیں ۔ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے کے ملازمین کو عید پر ایڈونس تنخوا ہوں کی ادائیگی بھی مشکل نظر آتی ہے ۔