• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کی خوش گوار ملاقات

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے مداح سوشل میڈیا پر لڑنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف ان دونوں شخصیات کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔

شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کی کولکتہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں شخصیات کو بہت ہی خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آئی پی ایل کے میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو 81 رنز سے شکست دی۔

اس موقع پر گراؤنڈ میں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کی بہت ہی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے اور اس دوران وہ اپنے مداحوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ بھی ادا کرتے رہے۔

شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کی اس ملاقات کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے مداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پر اس سوال پر جنگ چِھڑ گئی تھی کہ عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والا اور بڑی شخصیت کون ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید