ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کو بااختیار نہیں بنایا جاسکا ،انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت کے باعث سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کی جانب سے معطل کئے جانے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے بحال کر دیا تفصیل کے مطابق 29 مارچ کو سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس) لیہ کو انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لانے کی سفارش کرتے ہوئے معطل کیا گیا تاہم چند روز بعد ہی سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ ڈاکٹر غلام محی الدین کو بحال کر دیا ۔طبی حلقوں نے بھی جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کے غیر موثر فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔