• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو قائمقام چیف جسٹس پاکستان بنایا جائے، امان اللّٰہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللّٰہ کنرانی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی حالیہ از خود کارروائی سے متعلق عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سےہٹانے کی مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ اس عمل کو عدالت کی توہین ہی نہیں تضحیک بھی سمجھتے ہیں اس سے قبل جسٹس قاضی فائزعیسی کے بینچ کے 29.3.23 کے فیصلے پر رجسٹرار کے ذریعے ایک سرکلر کا سہارا لیکر اس کو نیچا دکھانے کی بھونڈی کوشش کی گئی اور اس کے بعد بھی ان کی تسلی نہیں ہوئی آئین و قانون و قواعد سے ماوراء چھ( 6)رکنی بینچ کے ذریعے اسی فیصلے کو غیر موثر بنانے کا ڈرامہ رچایا گیا ایسے تمام حربے اپنی جانبداری کو پختہ و سیاسی معاملات میں فریق بننے کا ثبوت دیناہے اور برادر ججوں میں تفریق پیدا کرنا ہے بغض و عناد کے ذریعے ادارے کو بدنام کرنا ہے جیسے گذشتہ پانچ سال ایسی ہی ریشہ دوانیاں و فیصلوں سے سپریم کورٹ ایک سیاسی اکھاڑہ اور آلہ کار بن چکا ہے وقت آگیا ہےکہ پارلیمنٹ و سمیت حکومت فوری طور پر ایسے چیف جسٹس کو مروجہ قانون کے تحت صدارتی آرڈر 1970 کو بروئے کار لاکر ان کو جبری رخصت پر بھیج دیں اور ان کے خلاف زیر التواء ریفرنس پر کارروائی کے لئے فوری اقدام کیلئے جسٹس قاضی فائزعیسی کو قائمقام چیف جسٹس پاکستان بنایا جائے۔

کوئٹہ سے مزید