بیجنگ/واشنگٹن( نیوز ڈیسک) چین کی سرکاری ٹیلی کام فرم نے 50کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبے کے ذریعے سمندری انٹر نیٹ کیبل ڈال کر امریکی اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی 3کمپنیاں مرحلہ وار نیٹ ورک میں فائبرآپٹک کے ذریعے یورپ اورایشیا کو آپس میں ملائیں گے۔چین کی کمپنیوں نے پاکستان، فرانس، سعودی عرب اور مصر سے اس ضمن میں معاہدے بھی کر لیے ہیں۔