• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر اور یورپی کمیشن کی صدر کا دورۂ چین

بیجنگ (نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لائن 3روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران دونوں رہنما یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔ اس دورے میں ماکروں کے ساتھ اہم کمپنیوں کے 50سے زائد سربراہان کا وفد بھی شامل ہے۔ ان کے دورے میں چین کی کاروباری برادری سے ملاقات بھی طے ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دورے میں یورپ کے ساتھ چین کے تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے علاوہ ایشیابحرالکاہل خطے میں فرانسیسی مفادات کا تحفظ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنے دورے کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور دونوں نے دورہ چین اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔

یورپ سے سے مزید