• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان بغاوت کی سازش پر 6 ایرانی جاسوس گرفتار

باکو (نیوز ڈیسک) آذربائیجان بغاوت کی سازش پر 6ایرانی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں اور آذربائیجان ایران کے تاریخی حریف ترکیہ کا قریبی اتحادی ہے۔ باکوحکام نے الزام عائد کیا ہے کہ آذربائیجان کے 6شہریوں کوایرانی خفیہ اداروں نے ملک میں صورت حال کو غیرمستحکم کرنے کے لیے بھرتی کیا تھا۔ وزارت داخلہ، قومی سیکورٹی سروس اور استغاثہ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ گروپ آذربائیجان میں بدامنی اور پرتشدد طریقے سے آئینی نظام کا تختہ الٹنے کے لیے اسکواڈ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ملزمان نے منشیات کی اسمگلنگ کے منافع سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کرتے ہوئے فرقہ واریت کو بھی ہوا دینے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ جنوری میں آذربائیجان نے تہران میں اپنے سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا تھا۔ اس سے چند روزقبل ایک مسلح شخص نے سفارت خانے پر حملہ کیا تھا اور اس کی فائرنگ سے ایک محافظ ہلاک اور 2دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید