کوئٹہ(پ ر)پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ،نصراللہ بلوچ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،موسیٰ بلوچ ،غلام نبی مری سمیت نیشنل پارٹی 100سے زائد سیاسی کارکنوں پر ایف آئی آر واپس لینے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ سیاسی وقبائلی رہنماء نوابزادہ لشکری رئیسانی ،وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ، نصراللہ بلوچ، بی این پی کے موسیٰ بلوچ، غلام نبی مری سمیت 100سے زائد سیاسی کارکنوں پر لاپتہ افراد کے حوالے سے احتجاج سے متعلق مقدمات درج کی گئی تھی جس پرگزشتہ روز پراسیکیوٹرجنرل ساجد ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے کوئٹہ کے عدالت میں مقدمات واپس لینے کی درخواستیں جمع کرانے اورمقدمات واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان کی عوام کا ہر طرح سے خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہیںگے ۔