• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضل صابری کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

لوٹن ( نمائندہ جنگ) ضلع کوٹلی کے ادیب و دانشور افضل صابری کی وفات پر لوٹن سے مختلف شخصیات نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا خلا ء تادیر پُر نہیں ہوسکے گا۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر بورڈ کے چیئرمین اور سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، مسلم کانفرنس برطانیہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ممتاز بٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر سید اعجاز محی الدین قادری، سید اکرام شاہ، چوہدری جہانگیر احمد، آزاد کشمیر کے قانون دان خواجہ عبدالباسط، اسرار بٹ، باسط عباس بٹ اور دیگر شخصیات نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔پیر سید اعجاز محی الدین قادری نے بتایا کہ مرحوم ان کے کلاس فیلو تھے۔

یورپ سے سے مزید