پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر محمد علی خان کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان نے عید سے قبل بیکریوں کیخلاف کریک ڈاون کیلئے پلان تشکیل دیاجس کے مطابق تمام بیکریوں کا معائنہ کیا جائیگا اور بیکری میں استعمال ہونیوالی مضر صحت کیمیکلز کے تدارک اور اس کے متبادل طریقوں کے بارے میں ملازمین کو آگاہی دی جائیگی۔جن بیکریوں کو پہلے سے ہدایات دی گئی ہیں ان کیخلاف فوڈایکٹ2014ء کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی۔ بیکریز اینڈ سویٹس کیخلاف کریک ڈاون کا مقصد عوام کو صاف اور معیاری بیکری آئٹم مہیا کرنا ہے۔ قبل ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مین سٹی میں ایک بیکری کو سرف کے استعمال جبکہ تین بیکریوں کو صفائی کی ابتر صورت حال پر جرمانہ کیا گیا۔