• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستانیوں کی امیدوں کا مرکز ہیں، انعام الحق نامی

برمنگھم (ابرار مغل) پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی کوآرڈینیٹر خواجہ انعام الحق نامی نے کہا ہے عمران خان پاکستانی عوام کی امیدوں اور امنگوں کا مرکز ہیں، قائد تحریک عمران خان ہی موجودہ بدترین حالات میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں، ہر طرح کے نتائج کی پروا کئے بغیر عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور اغیار کی غلامی سے آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ویسٹ مڈ لینڈ اور برمنگھم کے کارکنوں کے اعزازمیں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ انعام الحق نامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو اپنے مشن سے ہٹانا بہت مشکل کام ہے کیونکہ عمران خان کو پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت و تائید حاصل ہے عوام اب کسی بھی غیر جمہوری قوت کو برداشت نہیں کریں گے، حقیقی جمہوریت کا تسلسل ہی پاکستان کے استحکام و سلامتی کاضامن ہے، پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں اور انھیں مختلف حربوں سے زدوکوب کرنے کی کوششیں کبھی رنگ نہیں لائیں گی ، ایک دن پاکستان عمران خان کے ویژن و سوچ کے مطابق ضرور بدلے گا،اس موقع پر حافظ شفیق جماعتی نے وطن عزیز پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے دعا کرائی۔
یورپ سے سے مزید