لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے حبس بیجا میں رکھے جانے والے شہری کو لاپتہ کرنے کا معاملہ میں تھانہ صدر اوکاڑہ کے تفتیشی افسر کو اپنے ہی خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا،عدالت نے بندہ بازیاب کرانے کی صورت میں مقدمہ خارج کرنے کاعندیہ بھی دے دیا،عدالت نے شہری کو لاپتہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی کیا،عدالتی حکم پر بیلف نے رپورٹ عدالت پیش کی۔