بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں سپریم کورٹ کے جج کو دو دہائیوں کے دوران 33لاکھ ڈالر رشوت لینے پر 12سال قید کی سزا سنا دی گئی۔جج مینگ زیانگ، سپریم پیپلز کورٹ انفورسمنٹ بیورو کے سابق ڈائریکٹر اور بیورو کی ٹرائل کمیٹی کے رکن تھے۔انہیں 2003 سے 2020تک رشوت قبول کرنے کا اعتراف کرنے پر 2لاکھ 90ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔زینگ زو شہر کی عدالت نے کہا کہ جج مینگ نے اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر رشوت لی اور مختلف افراد کو عدالتی فیصلوں میں سہولت، قانون نافذ کرنے کے معاملات سمیت کیڈر سلیکشن، مختلف کمپنیوں کو تعمیراتی ٹھیکے دئیے۔