• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ تحلیل کرنے کے اقدامات ہورہے ہیں، فواد چوہدری

لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماءفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاہے اسرائیل پر PeeDMکی حکومت نازل کرے‘ فلسطینیوں پر مظالم کا اس سے بہتر بدلہ ممکن نہیں ‘اب پارلیمان سے صرف یہ فتویٰ آنا باقی رہ گیاہے کہ الیکشن حرام ہیں اور پارلیمنٹ نے انتخابات کا چیپٹر ختم کرنے کی قرارداد منظور کی ہے ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان الیکشن کے اخراجات روک نہیں سکتی ‘سپریم کورٹ کو تحلیل کرنے کے اقدامات ہورہے ہیں ‘یہ کسی صورت قبول نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید