راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی دورکشوں 34موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں تین موٹرسائیکل سوار طاہرسعید سے اسلحہ کی نوک پر 15سوروپے ،شاختی کارڈ وغیرہ ،جہاز گراؤنڈکے قریب محمدعادل سے تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل اور12ہزارروپے،النورکالونی میں 2 نامعلو م موٹرسائیکل سوار عمیرریاست سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور50ہزارروپے وغیرہ ،صادق آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار علی حیدر سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور11ہزار850روپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ فیض آبادمیں ساجد رشید سے تین نامعلوم اشخاص اسلحہ کی نوک پر موبا ئل ، کپڑے، جوتے اور پرس چھین کرلے گئے پرس میں 20ہزار اور اے ٹی ایم کارڈتھا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ راول پارک کے قریب تین موٹرسائیکل سوار محمد فرقان سے اسلحہ کی نوک پر 12 ہزار روپے اورموبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ چاکرہ روڈپر ندیم ٹریڈرز کے سیلز مین اورڈرائیور اسرار حسینرضا فارمیسی پر انا چاکرہ روڈ میں میڈیسن سپلائی کرنے آئے جہاں 2لڑکے پسٹل کی نوک پران سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،برٹش ہومزمیں ارباب احمد سے دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 6ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈتھا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازارمیں محمدشبیر کا راجہ بازارپارکنگ پلازہ کیپارکنگ میں کھڑےکیری ڈبہ سے کاٹن چوری ہوگیاجس میں لیپ ٹاپ،3موبائل، کمبل، ڈرائی فروٹ اوردیگر سامان تھا،بے نظیربھٹوہسپتال میں عظمی کے پرس میں سے 3ہزارروپے اورمیموری کارڈ،کمرشل مارکیٹ میں شہباز حسین کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادمیں راجہ اویس کے آفس کے تالے توڑ کر 14لاکھ30ہزارروپے،ڈی ایس ایل آراورلیپ ٹاپ مالیتی4لاکھ روپے ،شمس آبادمیں شاہزیب کے کمرے تالے توڑ کر کمرے سے موبائل اور 2لیپ ٹاپ،شکریال میں عبدالوہاب کے کباڑ خانے کی دیوارتوڑکر 7 پرانی بیٹریاں اور ایک کمپریسر اور ایک بکسہ جس میں اوزار تھے،تھانہ کینٹ کے علاقہ کشمیر روڈپرعماد احمد کی گاڑی سے موبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ سعدی روڈپر مصور الرحمان کاموبائل ،چوہڑچوک میں ہائی ایس گاڑی میں دوران سفر ندا سکندر کاموبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں حیات نبی کی جیب سے موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں سوزوکی ڈالے میں لفٹ دے کر جاوید خان کی جیب سے ایک لاکھ روپے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر ساجدہ بی بی کے گھرکی کھڑکی توڑکرہینڈ بیگ جس میں 500 پاونڈ ،40 ہزار روپے ،طلائی انگوٹھی ، 2 ٹاپس اور پاسپورٹ،تھانہ دھمیال کے علاقہ اشرف کالونی میں شرافت علی کے گھرسے دو لوہے کے جھولے،بلور مشین اوردیگرسامان چوری ہوگیا۔