• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے مزید استدعا کی گئی ہے کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزا موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 
اہم خبریں سے مزید