• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جزا و سزا کا تصور نہیں، سپریم کورٹ، قتل مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی طلب

​اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قتل مقدمات اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،  AG/ڈی آئی جی سکھر کو بھی پیش ہونے کا حکم ۔ جسٹس ہاشم خان کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پہنوت اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے یمارکس دیتے ہوئے کہ سندھ میں جزا و سزا کا کوئی تصور ہی نہیں ؛ پولیس خود ملزمان کو بری کروانے کا سبب بن رہی ہے ، جسٹس صلاح الدین پنہور نے سندھ پولیس کے انتظامی امور پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتحال نہایت ابتر ہو چکی ہے، منگل کے روز ایک فوجداری مقدمہ کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید