• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے مذاکرات کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حنا پرویز بٹ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کواڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے دوغلے شخص سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران خان جب بھی مشکل میں ہوتا فرار کے راستے تلاش کرتا ہے۔الیکشن پورے ملک میں ایک ہی روز ہونگے کسی کی ڈکٹیٹشن پر الیکشن نہیں ہوسکتے۔سپریم کورٹ کو سب سے پہلے پرویز الہی اور محمود خان کو کٹہرے میں لانا چاہیے کہ آپ دونوں نے کس کے کہنے پر اسمبلیاں توڑی۔دونوں کی عوام کو انکے حقوق سے محروم کیا گیا۔ انہوں نے مزید دونوں صوبوں کی عوام آج بھی انکی کرپشن اور نااہلی کا نتیجہ بھگت رہے ہیں ۔عثمان بزدار جیسے چابی والے کھلونے نے دل کھول کر دیہاڑیاں لگائی انکے ساتھ بشری بی بی اور فرح گوگی نے الگ سے لوٹ مار کا کاروبار جاری رکھا لیکن آج تک کسی عدالت نے ان تینوں سے حساب یا رسیدیں کیوں نہیں مانگی ۔
لاہور سے مزید