لندن (اے ایف پی ) بر طانیہ کے وزیراعظم سو نک رشی کو اپنی بیوی کے شیئرز پر پارلیمانی تحقیقات کا سامنا ہے ۔ حالیہ بجٹ میں اپنی بیوی کے شیئرز ظاہرکرنے میں ممکنہ ناکامی پر تحقیقاتی عمل سے گزر نا پڑے گا ۔ متعلقہ حکام نے پیر کو یہاں بتایا کہ پارلیمانی اسٹینڈ ڈزکمشنر ڈینٹل گرین برگ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے ایجنسی ’’کوروکڈز‘‘میں وزیراعظم کی اہلیہ اکشاتامورتی کے شیئرز کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ قواعد وضوابط کا تقاضا ہے ۔ کہ ارکان پارلیمنٹ ایوان یا اس کی کسی بھی کمیٹی میں اپنے مفاد یا دلچسپی کا کھل کر اظہار کریں ۔سونک رشی کے دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم اس معاملے میں بخوشی اسٹینڈ ڈز کمشنر سے چھان بین میں تعاون کریں گے ۔کہ کس طرح اس معاملے کو وزارتی مفاد میں شفاف قرار دیا گیا ۔کمیٹی کی ایک حالیہ سماعت میں رشی سونک اپنی بیوی کے شیئرز کا ذکر نہیں کیا تھا۔