کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام رابطہ کے مرکزی رہنما حافظ احمد علی نے حکومت اور سیاست دانوں سے اپیل کی ہےکہ سپریم کورٹ کے خلاف محاذ آرائی سے گریز کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر روڈ میں الحاج عبدالمنان نقشبندی کی زیر صدارت افطار پارٹی سے خطاب میں کیا ، اس موقع پر مفتی حماد اللّہ مدنی، مولانا قاری لیاقت رحمانی،علامہ احمد علی مدنی،مفتی عبدالسلام شامزئی، لیگل ایڈوائزر عظیم احمد اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔