پشاور (جنگ نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے بازاروں کا معائنے کر کے سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر بیشتر دکانداروں کے خلاف ناجائز منافع خوری و گرانفروشی کے مقدمات درج کرنے کے لئے مراسلے ارسال کئے گئے -اور موقعے پر جرمانے کئے۔ہر دکان پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنا لازمی ہے اور نرخ ناموں پر عمل درآمد بھی لازمی ہے - روزمرہ کی بنیادوں پر نرخ نامہ مرستیال موبائل ایپلیکیشن سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے -ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی نرخ ناموں کے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ نرخ نامہ دیکھ کر قیمتیں ادا کریں اور کوئی بھی دکاندار آپ سے نرخ نامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے کا مطالبہ کریں تو اُسکے خلاف آپ ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر پر کال کر کے اپنی شکایت درج کریں اور متعلقہ دکاندار کی تفصیلات اپنی شکایت کے ساتھ فراہم کریں جس کا انتظامیہ بروقت نوٹس لے کر بِلا تاخیر کاروائیاں کرے گی۔ناجائز منافع خوری و گرانفروشی کی روک تھام میں آپ بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اس مہم میں اپنا مثبت کردار ادا کریں -