• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 14ملزمان گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل ، گاڑی ،رکشہ ،اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ایس ایچ او ایئرپورٹ تھانہ عبدالحئی بلوچ نے دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20کلو چرس برآمد کر کے منشیات اسمگلر ظفر اللہ کو جبکہ ایس ایچ او صدر کامران بھٹی نے دیگر عملے کے ہمراہ دوران گشت ایک کلو چرس برآمد ہونے پر ملزم محمد رحیم گرفتار کر لیا، جبکہ ایسا یچ او سریاب احسان مروت نے کارروائی کرتے ہوئے ایوب کے قبضے سے 2کلو 800 گرام چرس آصف کے قبضے سے 2140گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لی جبکہ ملزم منور، احسن کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو پسٹل برآمد کر لیا محمد نعیم کے قبضے سے ایک رکشہ برآمد کر لیاگیا جبکہ ایس ایچ اونیو سریاب خیر محمد نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان خیر بخش ،جلیل، اور فرہاد کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان قبضے میں لے لیا،ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل نے دیگر عملے کے ہمراو کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں 15سال سےاشتہاری ملزم غلام حسین ، نیاز ،وقار،امیر محمد، کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی، تھانہ شہید امیر محمد دستی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عصمت اللہ کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
کوئٹہ سے مزید