• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پی پی پی ڈیجیٹل کانفرنس کا انعقاد اہم پیشرفت ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میں پی پی پی ڈیجیٹل کے کام کے آغاز اور اس کو سرگرمی سے آگے بڑھانےپر پی پی پی ڈیجیٹل کے سربراہ شرجیل انعام میمن کی خدمات،سرگرمی اور فعالیت کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ شرجیل انعام میمن کی قیادت میں پی پی پی ڈیجیٹل کے فعال کارکن نہایت مہذبانہ انداز میں ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور پارٹی قیادت کے وژن کو اجاگر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، پی پی پی ڈیجیٹل کے کارکنوں کو اعلی ٹریننگ کے مواقع بھی مہیا کئے جائیں گے جس کے بعد یہ کارکن اپنے لئے باعزت ڈیجیٹل روزگار بھی حاصل کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کامیاب انعقاد کے بعد 4 مئی 2023 کو کوئٹہ میں پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کے زیر اہتمام گرینڈ کانفرنس ہوگی ،جو ایک اہم پیشرفت ہےجس میں پورے بلوچستان سے ان تمام جیالوں کو دعوت دی جائے گی جو دن رات پارٹی کا پیغام اور سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر عام کرنے کیلئے سرگرم عمل رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کانفرنس کیلئے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور  جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اپنا بھرپور ادا کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کابہترین انداز میں اظہار کر رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید