• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ریجن، عید اجتماعات پر 4ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار ڈیوٹی دینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر ملتان ریجن پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، پلان کے مطابق ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کی 2058عید اجتماعات کی حفاظت کے لیے 4285پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے، انتظامات کا مقصد ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنا ہے، آر پی او نے پولیس افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، مین مارکیٹس، بازار، زیادہ رش والی جگہ اور دیگر اہم مقامات پر سر پرائز ناکے لگانے کی ہدایت دی ہے، پولیس دفاتر میں مامور پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، ریجنل پولیس آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں تین شفٹوں میں پولیس افسران ریجن کی امن و امان کی صورتحال بارے آگہی دیں گے، عید کے بڑے بڑے اجتماعات اور حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کا پلان تشکیل دیا گیا ہے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ، دیگر فورسز کیساتھ مل کر عید کی نماز سے دو گھنٹے قبل اپنے اپنے علاقوں میں مسلسل گشت پر رہیں گے۔
ملتان سے مزید