• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمان اچھے قوانین بنائے، چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے پارلیمنٹ میں منعقدہ آئین کی گولڈن جوبلی تقریب شرکت کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہوتا ، عدالتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کرسکا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی جانب سے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دس اپریل کو خط لکھا گیا۔چیف جسٹس پاکستان نے اپنے خط میں کہا کہ ان کی دعا اور نیک خواہشات ہیں کہ پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے جو آئین کے معیارات پر پورا اتریں اور آئین کے مطابق قوم کی خوشحالی اور امن کا باعث بنیں۔ اپنے خط میں چیف جسٹس نے آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید