اوسلو (ناصراکبر) پی ٹی آئی ناروے کے سینئر رہنما اور بانی ممبر عمران بشیر خان کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، افطارپارٹی میں سہیل جنجوعہ، مراد سلیم، رانا کامران، وسیم بشیر، خالد خان، آصف ملک، ناصر اکبر، نیئر مقبول اور دیگر نےشرکت کی۔ اس موقع پر عمران بشیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں افطار ڈنر میں آئے مہمانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی، رمضان المبارک کے آخری عشرہ ہے، ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اورپاکستان ترقی کرے، ہم پنے قائد عمران خان کیلئے بھی دعا گو ہیں، قائداعظم کے بعد اگر پاکستان کو کوئی سچا،ایماندار اور بہادر لیڈر ملا ہےاس کا نام عمران خان ہے ،ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے قائد عمران خان اور ہراس پاکستانی کی حفاظت فرمائے جو اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق اور پیارے ملک پاکستان کا سوچتے ہیں۔