• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ایرانی سرحد کے قریب ترکمانستان میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

اشک آباد/ تل ابیب (آئی این پی) اسرائیل نے وسطی ایشیائی مسلم ملک ترکمانستان میں مستقل سفارت خانہ قائم کردیا ہے اس سے پہلے اشک آباد میں صرف ایک عارضی اسرائیلی مشن تھا، یہ سفارتخانہ ایرانی کی سرحد سے صرف 10میل دور واقع ہے ۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدر سردار بروی محمدوف سے اشک آباد میں ملاقات کی جہاں دونوں ممالک نے 30سال قبل سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔خیال رہے کہ ترکمانستان کا اب بھی اسرائیل میں کوئی سفارت خانہ نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید