کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے اس امر پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ تین ماہ سے بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ ، افسران اور ملازمین اپنی تنخواہوں کیلئے پریشان ہیں حکومت کہتی ہے کہ فنڈز نہیں لیکن آج تک کسی دوسرے سرکاری محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیئے بجٹ میں کمی پیش نہیں آئی بیوروکریسی کی تنخواہوں میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی لیکن صوبے کے سب سے بڑئے تعلیمی ادارے میں اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے جو غیر مناسب عمل ہے، مہنگائی میں تین مہینے سے تنخواہ نہ ملنے سے تمام ملازمین نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کی اور بلوچستان کی تمام جامعات میں مالی بحران ختم کیا جائے۔